محکمہ ٹیکس کا ناول کرونا وائرس (COVID-19) کے خلاف جوابی اقدام
- Language:
- English
- Español
- 中文
- Русский
- বাংলা
- יידיש
- Kreyòl ayisyen
- 한국어
- Italiano
- عربى
- Polski
- Français
- اردو
- Free interpretation
ریاست نیویارک کا محکمہ ٹیکس، گورنر آفس اور ریاست میں موجود دیگر ایجنسیز کے ہمراہ، کرونا وائرس (COVID-19) کے پھیلاؤ کے خلاف، متاثرہ افراد کے لیے معلومات کے ساتھ، جوابی اقدام کر رہا ہے۔ ہم نئی معلومات کے دستیاب ہوتے ہی اس صفحے کو اپ ڈیٹ کریں گے۔
ہم جانتے ہیں کہ آپ کی پہلی ترجیح اپنے اہل خانہ کو محفوظ و تندرست رکھنا ہے۔ یہ ہماری بھی اولین ترجیح ہے۔ اگر آپ کے اس حوالے سے سوالات ہوں کہ کون سے ملک فی الوقت متاثرہ ہیں، خود کو کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے، یا ٹیسٹ کہاں سے کروانا ہے، تو ناول کرونا وائرس (COVID-19) کے خلاف نیویارک تیار ہےپر ریاست نیویارک کے محکمہ صحت کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ یہ ریاست نیویارک کی ہر ایجنسی کی ویب سائٹ کے بالائی حصے میں بینر کے اندر منسلکہ ہوتی ہے۔
ہم اس بات کو بھی سمجھتے ہیں کہ آپ میں سے اکثر کے انکم ٹیکس یا دیگر ٹیکس کے حوالے سے خدشات ہو سکتے ہیں۔ ہم مدد فراہم کرنے کے لیے آپ کو سن رہے ہیں اور اقدامات کر رہے ہیں۔ دیگر ایجنسیز بھی معاونت فراہم کرتی ہیں اور ہم اس صفحے کے آخر میں موجود افراد سے منسلک ہو رہے ہیں۔
یہ ہمارے جوابات کے ساتھ وہ سوالات ہیں جو ہم آپ کی جانب سے سن رہے ہیں۔ اگر ذیل میں آپ اپنے سوال نہیں دیکھ پاتے، تو براہ کرم ہمارے ٹیکس دہندہ کے تجربے کے سروے کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے پوچھیں۔ ہم عمومی سوالات اور جوابات کو یہاں شامل کریں گے۔ ہمیشہ کی طرح، اگر آپ کو ٹیکس کے سوال کے ساتھ فوری معاونت کی ضرورت ہے، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔
وسائل
- IRS: کرونا وائرس ٹیکس ریلیف
- SSA: سوشل سکیورٹی اور کرونا وائرس مرض (COVID-19)
- ریاست نیویارک کا محکمہ صحت ناول کرونا وائرس (COVID-19) کے خلاف ریاست نیویارک تیار ہے
- ملازمین کی زرتلافی کا بورڈ اہل خانہ کے لیے ادائیگی یافتہ تعطیل ملازمین کو COVID-19 کے مخصوص قرنطینہ حالات میں ملازمت کے تحفظ کے ساتھ، ادائیگی یافتہ وقفہ فراہم کرتی ہے۔ مزید جاننے کے لیے، آجرین پر ملازمین کی زرتلافی کے بورڈ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں، یا 518-486-3311 پر کال کریں۔
- فراڈ کی معلومات
- ڈیٹا سکیورٹی کی خلاف ورزیوں سے خود کو محفوظ رکھیں
- اٹارنی جنرل کا ریاست نیویارک آفس: کرونا وائرس کے ذرائع کے متعلق رہنمائی اور صارفی جعل سازیوں کے بارے میں انتباہات